top of page

(یا ستّار العیوب (از قلم: صائمہ سبزواری

  • Writer: Baithak | بیٹھک
    Baithak | بیٹھک
  • Apr 23, 2020
  • 1 min read

ٍٍاللّہ اپنے نیک بندوں کا ذکر اپنے فرشتوں کے سامنے کرتا ہے۔۔کس قدر خوش قسمت ہوں گے وہ لوگ۔مگر یہ خوش قسمتی ایسے ہی نہیں ملتی ہوگی نا۔۔جب یہاں دنیا میں عام لوگوں میں تعریف کے لئیے کتنی محنت کرنا پڑتی ہے ہم جی جان لگا دیتے ہیں کچھ بننے کے لئیے۔۔تو اس رب العالمین کے سامنے اچھا بننے کے لئیے کچھ نہ ک

ree

رنا ہو ایسے کیسے ہو سکتا ہے؟ پتہ ہے کیا۔۔اس کو محبت سے یاد کرو تو وہ ہمیں یاد کرتا ہے ۔۔کوئ انسان جسے ہم محبت کریں کیا یقین ہے کہ وہ بھی کرتا ہوگا؟ نہیں نا۔۔ اللّہ کو جو بندے چاہتے ہیں وہ اللّہ ہی کی مانتے ہیں ۔۔اس کے کسی حکم پہ دلیل نہیں لاتے ۔۔ نا ماننے کا جواز پیدا نہیں کرتے۔۔تب۔۔۔تب کہیں جا کے اللّہ ان کا ذکر فخر سے کرتا ہے کہ یہ ہیں میرے بندے۔ دل کیسا ہوجاتا ہے نا یہ سوچ کے ۔۔خود پہ کس قدر شرمندگی ہوتی ہے کہ ہم کس طرح یہ چاہیں خود کے لئیے جب کہ ہم نے اللّہ کے لئیے جیا ہی نہیں اس زندگی کو۔لیکن اللّہ کو منانا اس کی محبت پانا بہت آسان ہے۔وہ ہمارے ایک اچھے عمل پہ مان جاتا ہے ۔۔بس اپنے اندر محبت کی سچائ پیدا کرنی ہے۔وہ سچائ یہ ہوتی ہے کہ محبوب کو ناراض کسی صورت نہیں کرنا۔سارا جہاں ناراض ہو جائے پرواہ نہیں کرنی بس اس رب کو راضی رکھنا ہے ۔۔پھر وہ دن بھی آئے گا جب ہمارا نام بھی لیا جائے گا۔ از قلم صائمہ سبزواری

2 Comments


t.subzwari
Apr 27, 2020

یا پاک پروردگار ہم کو اپنے عابد و زاہد و ذاکر اور عاشق بندوں میں شمار فرمالے آمین

Like

t.subzwari
Apr 27, 2020

الحمدلله ابھی ہمارے پاس مہلت ہے، اگرچہ نہیں معلوم کتنی!

دعا ہے کہ اللہ ہمیں اپنی رضا میں راضی رہنے اور دین پر استقامت کی توفیق عطا فرمادے آمین

Like

Subscribe Form

©2020 by Baithak. Proudly created with Wix.com

bottom of page