کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
- Baithak | بیٹھک
- Jun 24, 2020
- 1 min read
انتخاب: طاہرہ سبزواری
شاعر:اعتبار ساجد
پر

ندے لوٹ کرآئیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
نئےغنچےچٹک جائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
طہارت اورعبادت کانتیجہ دیکھ لوگےتم
یہ جرثومےبھی مرجائیں گے
کیوں مایوس ہوتےہو ؟
طواف خانہءکعبہ بھی پھرہوجائےگاجاری
یہ رخنےپھرنہیں آئیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
انہی گلیوں میں ہنستےکھیلتےدیکھوگےبچوں کو
یہ سناٹےچلےجائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو؟
گلےمیں پھرنظرآئیں گےبستے,کاپیاں,قلمیں
یہ مکتب رونقیں پائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو؟
شفاخانوں سےنکلیں گےشفاپاکرمریض,غم
گلوں سےصحن بھرجائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
Comentários