top of page

اگر محمد ﷺ اک دن تم سے ملنے آجائیں*

  • Writer: Baithak | بیٹھک
    Baithak | بیٹھک
  • Sep 29, 2020
  • 3 min read

شاعر : نا معلوم

ree

(انگریزی زبان کی یہ نظم جس نے بھی لکھی ہے اللہ تعالٰی اسے جزائے خیر دیں، نہایت فکر انگیز اور ایمان سے بھر پور کلام ہے، یہ اسکا اردو ترجمہ ہے۔)


اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں

بالکل اچانک تشریف لائیں

میں حیران ہوں کہ تم کیا کرو گے_کیا کرو گے؟


ہاں میں جانتا ہوںتم اپنا سب سے بہترین کمرہ اپنے محترم مہمان کو پیش کرو گے.


سب سے عمدہ سب سے اعلی طعام (کھانا) کا اہتمام کرو گے۔


اپنی ہر بات سے انہیں احساس دلاو گے

کہ ان کی آمد سے تم بہت خوش بہت دلشاد ہو۔ _


ان کی آمد تمھارے لئے اعزاز ہے


اک ناقابل مسرت بیان اور مسلمان کا اک حسین خواب ہے۔


لیکن! جب تم انہیں آتا دیکھو گے کیا ان سے دوڑ کے دروازے پہ مل پاؤ گے؟


ان کے استقبال میں اپنے بازو وا کر پاؤ گے؟


یا ان کی اندر آمد سے پہلے ہی تمہیں اپنا لباس تبدیل کرنے دوڑجانا پڑے گا؟


ان کی نظروں سے چھپا کے تمام رسائل ہٹا کے قرآن پاک سجانا پڑے گا


پھر کیا تم اپنےٹی وی پر وہی لباس وہی مناظر دیکھ سکو گے؟


یا ان کی نظر پڑنے سے پہلے ہی دوڑ کر اپنا ٹی وی بند کرو گے؟


کیا اس خواہش پرکہ ان کی سماعت سےتمہارا ریڈیو، تمہارا ٹی وی، تمہاری سی ڈیز، تمہاری ڈی وی ڈیز دور رہیں.ان سب کو کہیں چھپا دو گے؟


اور پچھتاو گے کہ کاش تم نے اس وقت اس اونچی آواز میں کبھی بات ہی نہ کی ہوتی. کیا نغمہ و موسیقی کے آلات چھپا کر ان پر احادیث کی کتابیں ڈھانپ دو گے؟


اور پھر کیا تم انہیں اپنے گھر کے ہر گوشے میں ہر جگہ ہر حصے میں بلا جھجھک لے جاؤ گے؟


یا پھر انہیں اپنا گھر دکھانے سے پہلے ہی یہ سب چھپانے دوڑ جاو گے؟


میں حیران ہوں اگر محمدﷺ ایک یا دو دن تمہارے ساتھ رہنا چاہیں۔۔


تمہاری ذات تمہارے خاندان کو یہ اکرام دینا چاہیں کیا تم اپنے معمول کے مطابق کام کر پاؤ گے


وہی الفاظ جو کہتے ہو کہہ پاو گے؟


کیا تمہاری زندگی کے روز و شب بر قرار رہ سکیں گے؟


کیا تمہارے گھر کی روزمرہ کی گفتگو ویسے ہی جاری رہ سکے گی؟ یا تمہارے لیے ان کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے کھانے کی دعائیں پڑھنا بھی مشکل ہو جائیں گی؟ _


تمہیں نمازیں ٹال کر سو جانا یاد رہے گا؟


کیا تمہیں خوشی کے ساتھ رب کے دربار میں بار بار جھکنا یاد رہے گا؟


جو گیت اور نغمے اکثر گنگناتے ہو؟ ان کے سامنےوہی گنگنا پاؤ گے؟


وہی کتابیں وہی رسالے جو پڑھتے ہو پڑھ پاؤ گے؟


انہیں بتا سکو گے کہ تمہاری سوچ اور تمہارے خیالات اور تمہاری نگاہیں۔کہاں کہاں کس کس کو کہاں کہاں ٹٹولتی ہیں؟


انہیں بتا پاؤ گے؟ کہ جو سب کچھ تمہاری روح تمہارے وجود میں سمایا ہوا ہے؟


کیا ہر اس جگہ جہاں تم جاتے ہو محمد ﷺ کو اپنے ہمراہ لے جا سکو گے؟


اپنے ہر ساتھی ہر ملنے والے سے انہیں ملوا پاؤ گے؟


یا چاہو گے کہ ان کے قیام تک یہ سب تم سے دور ہی رہیں؟


اور اگر وہ ﷺ ساری عمر تمہارے ساتھ رہنا چاہیں تو کیا تم تمام عمر کے لئے

انہیں ﷺ اپنا مہمان بنا پاو گے؟


ِیا پھر ایک آزادی اور اطمینان کا سانس لو گے؟ جب آخرکار وہ ﷺ اک دن آئے

تمہارے گھر سے وہ واپس لوٹ جائیں کیا یہ تصور یہ خیال خو شگوار نہیں ہو گا؟

اگر میں جاننا چاہوں کہ تم اس وقت کیا کرو گے؟

جب محمد ﷺ کچھ دن کچھ وقت تمہارے ساتھ گزارنے کے لئے اپنی امت کے احوال کی آگہی کے لئے اپنی امت کی خیر خواہی کے لئے_تمہارے گھر مہمان رہیں!

" اگر سیدنا محمد ﷺ اک دن تم سے ملنے آ جائیں"

Comments


Subscribe Form

©2020 by Baithak. Proudly created with Wix.com

bottom of page