ہاتھ
- Baithak | بیٹھک
- May 17, 2020
- 1 min read
مصنفہ : صائمہ سبزواری
کبھی سوچا ہے کہ بہت سخت ٹھنڈ ہو اور ہم پورے جسم میں کپکپی محسوس کر رہے ہوں اور اگر ہم صرف ہاتھ آگ پہ یا کسی بھی گرم چیز سے ہاتھوں کو گرم کریں تو پورے جسم میں گرم لہر دوڑ جاتی ہے۔یعنی ہاتھوں کے ذریعہ پورے جسم تک گرم لہر پہنچ جاتی ہے۔اور سکون پہنچتا ہے۔
ایسے ہی ہاتھوں کی اہمیت ہمارے مزہب میں بھی ہے

#مصحافہکرنا بہت اہمیت رکھتا ہے ۔۔گرم جوشی محسوس کی جا سکتی ہے کسی سے ہاتھ ملا کے۔لوگ اکثر ہاتھ ملانے والے کے ان کے لئیے جزبات تک بتا دیتے ہیں۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہاتھ ہماری آخرت سنوار بھی سکتے ہیں اور بگاڑ بھی سکتے ہیں۔ جیسے صرف ہاتھ کو پہنچنے والی گرمائش پورے جسم کو سکون دے سکتی ہے ایسے ہی ہاتھوں سے کئیے گئے کام ہمیں آخرت میں سکون بھی دے سکتے ہیں اور بےسکونی بھی۔اپنے ہاتھوں کی حفاظت کرنی چاہیئے۔کچھ بھی لکھتے وقت ۔۔کچھ بھی ہاتھ سے دیتے ہوے اور لیتے ہوے حلال اور حرام کا فرق ہمیں ان ہاتھوں کے ذریعے رسوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔
Comments