"والصبح اذا تنفس”
- Baithak | بیٹھک
- Jun 4, 2020
- 2 min read
انتخاب: سبین سبزواری

مجھ سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو جاندار نہیں ہے لیکن سانس لیتی ہے؟
میں عجیب اچھنبے میں پڑ گیا کہ بھلا وہ کیا چیز ہوسکتی ہے جو جاندار نہ ہو لیکن سانس لیتی ہو؟
کافی دیر کے بعد اچانک قران کی یہ آیۃ ذہن میں کوندی:
"والصبح اذا تنفس" (تکویر آیۃ 18)
قسم ہے صبح کی جب وہ گہری سانس لے۔
میں نے جواب دیا کہ وہ صبح ہے جو جاندار تو نہیں لیکن سانس لیتی ہے۔
سائل نے تعریف کی لیکن میں الجھ گیا کہ صبح بھلا کیسے سانس لے سکتی ہے؟
تفاسیر وغیرہ کھول کر دیکھیں تو مفسرین نے تنفس کا ترجمہ زندہ ہوجانے سے کیا تھا کہ جیسے سانس لے کر انسان زندہ ہوتا ہےاسی طرح صبح بھی ہر دن زندہ ہوتی ہے کچھ نے صبح کو سانس لینا اور رات کو سانس چھوڑنا تعبیر کیا۔ بعض نے کہا کہ لیل سےمراد اسلام سے پہلے کی تاریکی تھی اور یہاں صبح سے مراد حضور ﷺ کی بعثت کا اجالا ہے۔
کل ایک تفسیر پڑھی تو حیران رہ گیا:
آپ کو معلوم ہے کہ جب ہم سانس لیتے ہیں تو اپنے اندر آکسیجن سمیٹ لیتے ہیں اور جب چھوڑتے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالتےہیں۔ آکسیجن ہر جاندار کی ضرورت ہے یہ نہ ہو تو ہم زندہ نہ رہیں۔
اللہ نے قران میں صبح کی قسم کھائی اور فرمایا کہ جب وہ "گہری" سانس لے۔
اب سنیئے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی سائنس نے "فوٹوسینتھیسس" کا عمل دریافت کیا ہے جس میں درخت ایک غیر حسی طریقے سے ہوامیں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر سمو کر آکسیجن کا اخراج کرتے ہیں۔ اور یہ عمل صبح کے وقت سب سے زیادہ عروج پر ہوتاہے یعنی دنیا میں سب سے زیادہ آکسیجن کی مقدار صبح کے وقت پائی جاتی ہے اور یہی دنیا کی گہری سانس ہوتی ہے۔ جس طرح ہمگہری سانس میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن اپنے اندر سموتے ہیں اسی طرح دنیا بھی صبح کے وقت گہری سانس لے کر زیادہ سےزیادہ آکسیجن اپنے اندر سموتی ہے۔ یہ عمل بتدریج کم ہوتا جاتا ہے، دوپہر میں ہلکا ہوتا ہے، شام میں ختم ہوتا ہے اور رات میں الٹاہوجاتا ہے کہ درخت آکسیجن کی بجائے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرنے لگتے ہیں لیکن پھر اگلی صبح وہی عمل دوبارہ شروعہوجاتا ہے۔
میں شدید حیران ہوا کہ قران کی ایک چھوٹی سی آیۃ نے سائنس کا اتنا بڑا معمہ سینکڑوں سال پہلے بتا دیا تھا!!!
Comments