تم گانے سنتے ہو؟
- Baithak | بیٹھک
- Oct 11, 2021
- 1 min read
انتخاب: ثنا فراز

تم گانے سنتے ہو ؟ وہ مجھ سے مخاطب تھی.
نہیں میں نہیں سنتا
کیوں؟
میں نے مذاقاً کہا اسکے نقصانات کا اسلام سے بتاؤں یا گورے چمڑی (اصلی لبرل)والوں سے بتاؤں ؟
کہنے لگی ہاں تم مولویوں کی وہی بات ہوگی کہ "پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا" .بھلا یہ بھی کوئی بات ہے؟
میں نے جواباً کہا گورے چمڑی والے کہتے ہے گانے زیادہ سننے سے آپکی "thinking ability " کمزور ہو جاتی ہے . کبھی غور کیا ہو جب بھی انسان گانے سنتا ہے تو وہ ایک "imaginary"خیالی دنیا میں چلا جاتا ہے جس کا long term یہ نقصان ہوتا ہے کے انسانی دماغ میں " limbic center"(انسانی دماغ کا وہ حصّہ جہاں long term میموری پڑی ہوتی ہے ) کمزور ہو جاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سوچنے اور یاد کرنے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے.
بلکل اسی طرح گانے آپکو sex کے لیے مائل کرتے ہے. گوگل پر آپکو اسکی لسٹ مل جائے گی کے کس گانے میں کتنا sexual instrument استعمال ہوا ہے . مثلاً hip hop music میں ١٤٥% sexual instrument استعمال ہوتا ہے .
کہنے لگی تماری لاجک اچھی ہے..
میں نے کہا میری لاجک اچھی نہیں ہے تم ذہنی طور پر انگریزوں کے غلام ہو.
بات میری نبی ﷺ کی آئی تو تم نے مجھے مولوی کا طعنہ دیا اب انگریز کی بات ائی تو میری لاجک اچھی ہوگئی۔
ویسے بھی جن تعلیمی اداروں میں ناچ گانوں اور موسیقی کی تربیت دی جاتی ہو وہاں ایکٹرز اور سنگرز پیدا ہوتے ہیں نہ کہ رابعہ بصری اور سلطان ایوبی۔
Commentaires